لاک ڈاون میں نرمی، نماز جمعہ معمول کے مطابق ہوگی
کراچی : کراچی میں ڈیڑھ ماہ بعد جمعہ کا سخت لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد نماز جمعہ معمول کے مطابق ادا کی جائے گی، تاہم کراچی میں ڈبل سواری کی پابندی ہے، سندھ حکومت نے مساجد انتظامیہ کو ایس اوپیز پر پابندی کی ہدایت بھی کردی ۔
سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ڈیڑھ ماہ بعد نماز جمعہ کے اجتماعات لیے لاک ڈاؤن نرم کردیا گیا۔
کراچی میں بھی دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک نماز جمعہ کےاجتماعات معمول کے مطابق ہوں گے،مساجد کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
سڑکوں پر بھی ٹریفک معمول کےمطابق البتہ سندھ حکومت نے مساجد انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔
حکومت سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق جمعہ کے اجتماعات میں ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ ساتھ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔ صوبے بھر میں جلسے، جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہے۔
Comments are closed on this story.